پشاور(پ ر)اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وضاحت کریں کہ انہوں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ابھی تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبے کے عوام اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ مشکل میں ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ صوبائی حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں اور انہوں نے ان حالات میں کیا حکمت عملی بنائی ہے؟عوام ،کاروباری اور تجارت پیشہ لوگ مالی اور ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت وضاحت کریں کہ وزیر ا عظم نے اپنے دورہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے اور باہر ممالک کے مالیاتی اداروں کی جانب سے امداد میں صوبے کیلئے کتنا حصہ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اپنی رپورٹ شائع کریںکہ اب تک باہر سے کتنی امداد ملی ہے۔ صوبائی حکومت ہونے والے اقدامات سے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے انتظامات اور اقدمات سے اسمبلی اور عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کردار سے عوام مایوس ہوچکے ہیں اور حکومت حکومتی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ صوبے میں اپنی مدد آپ کے تحت سرگرمیاں جاری ہیں اور حکومت سکورننگ کے بجائے عملی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔ سردارحسین بابک نے کہا کہ حکومت وباء کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ حکومتی اقدامات کے انتظار میں ہیں۔