پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک کی جانب سے جمع کیے گئے توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پشتونوں نے دہشتگردی کی خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔منشیات کی فیکٹری بنانے کا اعلان عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پشتونوں کی سرزمین پر منشیات کی فیکٹریوں کی نہیں بلکہ تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔وزیرمملکت کی جانب سے تیراہ میں منشیات کی فیکٹری بنانے کے اعلان سے پشتونوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔وزیر مملکت وضاحت کریں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔توجہ دلاو نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اے این پی ہر اُس کوشش کو ناکام بنائی گی جس سے پشتونوں کی تذلیل ہوتی ہو۔