پشاور (نیوز رپورٹر) اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں پولیس نوجوانوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہے یوم شہداء پولیس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے دئیے اور جس جوانمردی کا مظاہرہ کیاہے سارے قوم کو ان نوجوانوں شہیدوں کے بہادری اور دلیری پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ سہولیات اور ضروریات کے فقدان کے باوجود امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس کا کردار قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جنگ میں پولیس پر، پولیس سٹیشنوں پر اور پولیس افسران پر خودکش حملے ہوئے ہیں پولیس پوسٹوں پر دھماکے ہوئے ہیں یوم پولیس شہداء کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں تا قیامت احتراماًیاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس حب الوطنی اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں بااحسن نبھا رہے ہیںانہوں نے کہا عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ دہشتگردی میں قربانیاں دینے والے پولیس افسران اور نوجوانوں کو یاد رکھیں اور ملک و قوم کیلئے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کو محکمہ پولیس کے تمام ضروریات اور سہولیات کو فوری طور پر پورا کریں اور دہشت گردی میں شہید پولیس افسران اور جوانوں کے بچوں کو کوٹے کے مطابق محکموں میں روزگار اور پروموشن کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جنگ میں زخمی پولیس افسران اور نوجوانوں کے علاج معالجے کا انتظام سرکاری خزانے سے ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں انہوں نے کہ شہداء کے لواحقین اور پسماندگان کو ہر قسم کی جائز ضروریات اور سہولیات کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ اے این پی یوم شہداء پولیس کے موقع پر ان تمام شہداء اور لواحقین کو سلام کرتی ہے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔