2019 شہباز شریف کا افغان جنگ بارے بیان پختون دشمنی ہے،صدر الدین مروت

شہباز شریف کا افغان جنگ بارے بیان پختون دشمنی ہے،صدر الدین مروت

شہباز شریف کا افغان جنگ بارے بیان پختون دشمنی ہے،صدر الدین مروت

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان صدرالدین مروت نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اخلاقی،آئینی اور بین الاقوامی قوانین کوروندتے ہوئے بھارت نے جس ظالمانہ جرم کا ارتکاب کیا ہے اس سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ خطے کے امن کو دائمی خطرے میں ڈال دیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وہ دور نہیں کہ کسی کو طاقت کے بل بوتے پر غلام رکھا جاسکے، ہم اب بھی کہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا پرامن حل نکالا جائے تاکہ عشروں سے بد امنی کا شکار خطہ مزید بد امنی سے بچ سکے۔
صدرالدین مروت نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ قوم کو بتائے کہ امریکی دورے پر بغلیں بجاتے ہوئے وہاں کیا فیصلے کرکے آئے؟ عمران خان نے پارلیمینٹ میں جو بے معنی تقریر کی اس نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بقول سیلیکٹڈ وزیراعظم (جسکی خاندانی تاریخ کچھ اچھی نہیں) کو بھارت کی تیاریوں کا پہلے سے علم تھا اگر ایسا تھا تو انہوں نے کونسے پیشگی اقدامات کئے،صاف واضح ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔
صدرالدین مروت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سیلیکٹڈ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف دونوں کی تقاریر سے ثابت ہوا کہ وہ کشمیر کےمسئلے میں سنجیدہ نہیں بلکہ قوم کو اس اہم اور تاریخی موقع پر تقسیم کیا بلکہ شہباز شریف نے امن دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے افغان جنگ کو جاری رکھنے کی تجویز دی جو پاکستان کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لے کرمسلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ اور امریکہ پر دباو بڑھاکر کشمیریوں پر جاری ظلم کی روک تھام کرے۔tag

شیئر کریں