2019 بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر متعلقہ محکمے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں ،شگفتہ ملک

بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر متعلقہ محکمے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں ،شگفتہ ملک

بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر متعلقہ محکمے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں ،شگفتہ ملک

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ صوبے میں بدامنی میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ بچیوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں، صوبائی اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر متعلقہ محکمے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خطرناک ہے اور شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ، پولیو ٹیموں اور ججوں پر حملے معمول بن چکے ہیں جو نئے پاکستان کی اصل روح کی عکاسی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو چکا ہے لیکن حکومت کے پاس کیمرے خراب ہونے کے علاوہ کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں،انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ جامعات میں نوجوان نسل آئس کے نشہ کا شکار ہو رہی ہے جو موجودہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، شگفتہ ملک نے کہا کہ پولیس کے محکمے کے اندر بھی کئی مسائل ہیں اور ان مسائل کو دور کر کے صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہارون بلور،بشیر بلور، ملک سعد جیسے شہداء کی قربانیاں رائیغان جانے سے بچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔

 

شیئر کریں