پشاور( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کے ساتھ نا انصافی معمول بن چکی ہے اورعوام پر سرکاری افسران کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری افسران کے دروازوں پر دستک دیتے ہیں تاہم ان افسران کے سیکرٹریز اور پی ایز سائلین کو گھنٹون انتظار کرانے کے باوجود بھی ملنے نہیں دیتے ، شگفتہ ملک نے مزید کہا کہ وضاحت کی جائے کہ سرکاری افسران کس قانون کے تحت یہ نامناسب روایہ عوام کے ساتھ کر رہے ہیں اور عوام کی اس تذلیل پر صوبائی حکومت خاموش کیوں ہے۔ انھوں نے کہاکہ سرکاری افسران کے تمام دفاتر سے اجازت بورڈز ہٹائے جائیں اور جو عوامی تذلیل میں ملوث افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ عوام بے خوف اپنے مسائل کے حوالے سے باآسانی سرکاری حکام کو آگاہ کرسکیں،