2019 September اے این پی کی جانب سے سینیٹر ستارہ آیاز کو شوکاز نوٹس جاری

اے این پی کی جانب سے سینیٹر ستارہ آیاز کو شوکاز نوٹس جاری

اے این پی کی جانب سے سینیٹر ستارہ آیاز کو شوکاز نوٹس جاری

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے پارٹی میں گروپ بندی کے فروغ اور پارٹی کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے پاداش میں سینیٹر ستارہ آیاز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے،جاری شدہ شوکاز نوٹس میں سینیٹر ستارہ آیاز سے کہا گیا ہے کہ آپ پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب سینیٹر ہیں۔ اس سے پہلے بھی پارٹی ٹکٹ پر ایم پی اے اور بعد میں پارٹی نے آپ کو صوبائی وزیر مقرر کیا تھا۔ آپ پارٹی کے انتہائی اہم اور ذمہ دار عہدوں پر رہی ہیں۔ اور تقریبا ہر موقع پر پارٹی نے آپ کی عزت افزائی کی ہے۔ لیکن بد قسمتی سے پچھلے کچھ عرصے سے آپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف و رزی کر رہی ہیں۔ پارٹی کی ضلعی تنظیم اور پارٹی کے دیگر ذرائع کے مطابق آپ ضلع صوابی میں پارٹی میں گروپ بندی کو فروغ دے رہی ہیں۔ گزشتہ ممبر سازی اور اور تنظیم سازی کا عمل اور بعد میں آپ جب بھی ضلع صوابی میں منتخب سینیٹر کی حیثیت سے تشریف لاتی ہیں تو صوبائی اور ضلعی تنظیموں کی اجازت اور مشاورت کی ضرورت محسوس نہیں کرتی اور نہ ہی آپ اپنے دوروں کے دوران پارٹی کے تنظیمی نظم و ضبط کا خیال رکھتی ہیں۔ جو کہ پارٹی کیلئے نقصان دہ اور کارکنوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ کیا آپ نہیں سمجھتیں کہ آپ کا بار بار منتخب ہونا اور پارلیمانی اختیار پارٹی کی امانت ہے اور اسے پارٹی کی فروغ کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔ آپ کا ایک مقام پر پہنچ کر اختیار حاصل کرنا اور نام کمانا پارٹی کی مرہون منت ہے۔ آپ کودرخواست کی جاتی ہے کہ سات دن کے اندر اندر وضاحت کریں۔کیونکہ آپ ان سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں اور کیونکر آپ پارٹی کی ان مہربانیوں کو فراموش کرکے ذاتی تشہیر، ذاتی مفاد اور اغراض کیلئے پارٹی کواستعمال کررہی ہیں۔اطمینان بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف بلا تاخیر تادیبی کاروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گی

شیئر کریں