2019 September لفظ خیبر پختونخوا کے مکمل استعمال کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع

لفظ خیبر پختونخوا کے مکمل استعمال کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع

لفظ خیبر پختونخوا کے مکمل استعمال کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع

پشاور(پ ر)لفظ خیبر پختونخوا کے مکمل استعمال کرنے کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس اے این پی کی شگفتہ ملک کی جانب سے جمع کردیا گیا ہے،توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دستور پاکستان میں اٹھارویں ترمیم کے زریعے ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کی باھمی رضامندی، سینٹ و قومی اسمبلی کی منظوری کی روشنی میں صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے صوبہ خیبرپختونخوا رکھ دیا گیا ھے۔ یاد رھے، کہ آئین پاکستان میں صرف صوبہ خیبر پختونخوا درج ھے۔ جس کا مطلب ھے، پشتونوں کا گھر یا وطن جبکہ بدقسمتی سے اس ملک و آئین کے دشمن عناصر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کی بجائے ” کے پی کے یا کے پی ” کے الفاظ استعمال کرتے ھے جو آئین پاکستان اور پشتون قوم کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ھے۔ لہذا اس مقدس ایوان سے میں بطور ایک پاکستانی و پشتون بیٹی اپیل کرتی ھوں۔ وہ سختی سے یہ احکامات جاری کریں۔ کہ آئندہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے خط و کتابت، تشہرات اور بلخصوص پرنٹ و الیکٹرانگ میڈیا ” کے پی یا کے پی کے ” جیسے الفاظ کے استعمال سے گریز کریں اور صوبے کا مکمل نام صوبہ خیبر پختونخوا استعمال کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں یہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی، پشتون عوام اور اس مقدس ایوان کی استحقاق مجروح تصور ھوگی۔

شیئر کریں