2019 September مرحوم امیرزادہ خان اور اس کے خاندان کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخی ہیں،ایمل ولی خان

مرحوم امیرزادہ خان اور اس کے خاندان کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخی ہیں،ایمل ولی خان

مرحوم امیرزادہ خان اور اس کے خاندان کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخی ہیں،ایمل ولی خان

پشاور(جنرل رپورٹر) اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان خدائی خدمتگار خاندان کے ڈاکٹر شوکت امیرزادہ کی رہائشگاہ واقع حیات آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صوبائی صدر کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک، سیکرٹری مالیات مختیار خان یوسفزئی، ثاقب اللہ چمکنی اور اخترعلی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیرزادہ خاندان کے دوسرے افراد بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ایمل ولی خان نے(مرحوم) امیرزادہ خان اور اس کے خاندان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کیلئے ان کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس امید اور توقع کے ساتھ آئے ہیں کہ ان کا خاندان دوبارہ پارٹی میں بھرپور انداز میں اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹرشوکت امیرزادہ خان نے کہا کہ خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل اے این پی سے اپنی وابستگی اعزاز سمجھتے ہیں اور ہمارا خاندان پہلے سے بڑھ کر پارٹی کیلئے جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے پارٹی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے گاؤں بخشالی میں بڑے اجتماع عام کا انعقاد کریں گے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ ایمل ولی خان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدائی خدمتگار گھرانے کے ہر فرد کو راضی کرنے کیلئے گھر گھر جائیں گے اور پارٹی میں ان کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں