پشاور(پ ر)تحصیل ہسپتال خدوخیل میں کیٹگری ڈی ہسپتال کے قیام کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پالرلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی جانب سے جمع کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحصیل خدوخیل پانچ یونین کونسلز پر مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے اس دور جدید میں بھی ہسپتال سے محروم ہے،تحصیل خدوخیل میں کیٹگری ڈی ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس سلسلے میں علاقے کے عظیم تر مفاد میں سول ہسپتال طوطالئی کو کیٹگری ڈی کا درجہ دیا جائے کیونکہ او پی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع بونیر کے سب سے زیادہ مریض اسی ہسپتال میں آتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار اور ضروریات کے مطابق طوطالئی ہسپتال کو کیٹگری ڈی کا درجہ دینا لازمی ہوگیا ہے،اُمید ہے کہ محکمہ صحت طوطالئی ہسپتال کو کیٹگری ڈی کا درجہ دیگی۔