پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے جس میں چار یونین کونسل پر مشتمل تحصیل چکسیر ضلع شانگلہ کے آر ایچ سی ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، توجہ دلاؤ نوٹس میں سپیکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ علاقے میں مقیم ہزاروں کی تعداد میں آبادی مشکلات سے دوچار ہے،جبکہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینا لازمی ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ انسانی نوعیت کا معاملہ انتہائی اہم ہے لہٰذا متعلقہ محکمہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے متذکارہ بالا ہسپتال کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دینے کا اعلان کرے۔