پشاور(پ ر) خیبر پختونخوا اسمبلی میں خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں کے کوٹے کو بڑھانے کے حوالے سے اے این پی کی جانب سے توجہ دلاو نوٹس جمع کرایا دیا گیا ہے،توجہ دلاو نوٹس ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے 3دسمبر 2018کو خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ 2فیصد سے 4فیصد بڑھانے کا اعلان کیا تھا،وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان عالمی یوم معذور کے موقع پر نشتر ہال پشاور میں کیا گیا تھا،اسمبلی کو وضاحت کی جائے کہ وزیر اعلیٰ کے اعلان پر ومل درآمد کب تک ہوگا؟وزیر اعلیٰ کے اعلان پر ہونے والی پیشرفت سے بھی ایوان کو آگاہ کیا جائے۔