پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کے سینئر رہنما عبد الطیف آفریدی کو جاری کیے گئے شوکاز کا جواب نہ دینے کی پاداش میں اُن کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے،یاد رہے کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان نے 23اگست 2019 کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی رہنماء عبد الطیف آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،جس کا جواب نہ دینے پر صوبائی صدر نے پارٹی آئین کے باب نمبر 3شق27 کے رو سے اُن کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔اس سلسلے میں باضابطہ طور پر باچا خان مرکز پشاور سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے