عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خوشدل خان ایڈووکیت اور صلاح الدین کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں نے کوہاٹ رود کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، کوہ دامان ڈگری کالج کا چوری چھپے خفیہ راستے سے حکومت کے ہاتھوں افتتاح کے خلاف نعرے بازی کی گئی،
واقعات کے مطابق اے این پی کے دور حکومت میں کوہ دامان ڈگری کالج کے قیام اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی طرف سے جاری کردہ فنڈز سے مکمل ہونے والے کالج کا افتتاح اے این پی کے ارکان اسمبلی خوشدل خان ایڈووکیٹ اور صلاح الدین خان نے کرنا تھا جبکہ حکومت نے چوری چھپے تمام راستے و ٹریفک بند کر کے کالج کا زبردستی افتتاح کر دیا، حکومت کے اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف اے این پی کے ہزاروں کارکن سڑکوں پر آ گئے اور کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت اے این پی کے منصوبے کو اپنے نام کرنے پر معافی مانگے۔