پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران نیازی نے القاعدہ کو ٹریننگ بارے بیان دے کر اے این کے مؤقف کی تائید کی ہے،تاہم نا اہل وزیر اعظم ملک کیلئے خطرہ بن چکا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ کو ٹریننگ دینے بارے بیان سے پہلے عمران نیازی اپنے گریبان میں جھانکیں کہ وہ کس کے کندھوں پر اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہے اور امریکہ کے ناکام دورے کے بعد اسے ہٹانا ضروری ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں اور اس دوران تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں، حاجی غلام احمد بلور نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی و مذہبی جاعتیں سلیکٹڈ و ناکام حکومت کو ہٹانے پر متفق ہو جائیں گی، انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ نااہل حکمران ملکی امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے، تمام مسائل کو جبر کے ذریعے حل کرنے سے عوامی اشتعال میں اضافہ ہو چکا ہے،انوں نے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔