پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کی صوبائی کابینہ،صوبائی کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس طلب کر لئے ہیں،تینوں اجلاس بالترتیب 10،11اور12اکتوبر، بروز جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو دن گیارہ بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہونگے،صوبائی صدر کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور ایمل ولی خان کے تمام اضلاع کے تنظیمی دوروں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ 11اکتوبر کو صوبائی کونسل کے اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی امور سمیت صوبائی صدر کی اجازت سے دیگر مسائل پر بحث کی جائے گی، اسی طرح 12اکتوبر کو صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال،تنظیمی امور سمیت صدر کی اجازت سے دیگر ایشوز پر غور کیا جائے گا۔صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کابینہ، کونسل اور مجلس عاملہ کے ممبران کو اجلاسوں میں بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔