2019 September صوبائی اسمبلی میں الف جان خٹکہ کالج کے افتتاح کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

صوبائی اسمبلی میں الف جان خٹکہ کالج کے افتتاح کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

صوبائی اسمبلی میں الف جان خٹکہ کالج کے افتتاح کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ وحید نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کرک میں پشتو کی معروف شاعرہ و خدائی خدمتگار الف جانہ خٹکہ کے نام سے منسوب کالج کا نام برقرار رکھنے اور اس کے جلد افتتاح کی سفارش کی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کالج اے این پی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے 19کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کیا تھا،جس کا مقصد خواتین کی تعلیم کیلئے الف جان خٹکہ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا،انہوں نے کہا کہ عظیم شاعرہ کے نام سے منسوب کالج کا افتتاح ان کے بھائی کے ہاتھوں جلد از جلد کرایا جائے، صوبائی اسمبلی میں مذکورہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

شیئر کریں