پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کامیاب یوتھ کنونشن پر این وائی او خیبر پختونخوا کے تنظیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد سے ثابت ہوچکا ہے کہ آج کا نوجوان عمران خان کے جھوٹے پروپیگنڈوں میں آنے کے بعد دوبارہ سے سیاسی عمل میں متحرک ہوگیا ہے،باچا خان مرکز پشاور میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر گلزار خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی نوجوانوں کو اپنے تحریک کا اہم حصہ سجھتی ہے لیکن بدقسمتی سے سوشل میڈیا کے وار اور میڈیا پر کپتان کی پبلسٹی نے اُن نوجوانوں کو دیگر سیاسی جماعتوں سے متنفر کردیا تھا،اب کپتان کی حکومت کی حالات دیکھنے کے بعد وہ نوجوان ایک بار پھر سیاسی عمل کا حصہ بن رہے ہیں اور کل کے این وائی او کے عظیم الشان اجتماع نے یہ ثابت کیا کہ وہ نوجوان اکثریت میں دوبارہ پختون قومی تحریک کے پلیٹ فارم اے این پی اور این وائی او میں جمع ہورہے ہیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ پختون قومی تحریک اے این پی کے تاریخ میں نوجوانوں نے ہمیشہ سے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور اے این پی کو نوجوانوں کے کردار پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دورِ حکومت میں نوجوانوں کیلئے تعلیمی شعبے میں ”ستوری د پختونخوا“ روخانہ پختونخوا، نوے سحر لیپ ٹاپ سکیم، گراونڈز کی تعمیر، 75کالجز اور 9یونیورسٹیاں اور کیمپسسز کا قیام، باچاخان روزگار سکیم جیسے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ سے نوجوانوں کے ضروریات اور سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہے اور پارٹی ہر فورم پر ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کرے گی