2019 سلیکٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے آڑ میں عوام پر بجلی بم گرادیا،صدرالدین مروت

سلیکٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے آڑ میں عوام پر بجلی بم گرادیا،صدرالدین مروت

سلیکٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے آڑ میں عوام پر بجلی بم گرادیا،صدرالدین مروت

پشاور( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان صدرالدین مروت نے کہا ہے کہ حسب معمول سلیکٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے آڑ میں ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑھا کر عوام پر بجلی بم گرادیا ہے۔ ہر روز مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ثابت کررہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی نہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کے نہیں غیرملکی ہیں جنہیں عوام کے مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے ظالمانہ اور عوام دشمن اقدامات سے غریب عوام کے چولھے پہلے سے ٹھنڈے پڑچکے ہیں، اب ان پر مزید بوجھ ڈال کر انہیں زندہ درگور کیا جارہا ہے،علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ اپنے ہی انتخابی منشور کا ستیاناس کر کے صرف میڈیا کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر عوام کو حالات سنبھلنے کی خوش کن تسلیاں دینے میں مصروف ہیں،حالانکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ عوام کس اذیت سے گزر رہے ہیں۔ صدرالدین مروت کا کہنا تھا کہ شرم اور احساس سے عاری حکمران ان حالات میں بھی ٹس سے مس نہیں ہورہے جس کا لامحالہ نتیجہ ملک کے نقصان پر منتج ہوگا۔اے این پی کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر طبقہ ہیجان خیز حالات سے گزر رہا ہے، ملکی معیشت سسک سسک کر آخری ہچکیاں لے رہی ہیں اور خدشہ ہے کہ سارا نظام دھڑام سے گر نہ جائے کیونکہ تمام اداروں کی کام کرنے کی صلاحیت سلب کرکے انہیں تباہ کردیا گیا ہے جسکے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ صدرالدین مروت کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے اور عوام کو اپنی مرضی کے حکمران منتخب کرنے کا موقع دیں، مزید دیر سے ملک کے حالات سنبھلنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا اور پاکستان خدانخواستہ صومالیہ نہ بن جائے

شیئر کریں