ایمل ولی خان ایسی جماعت کے سربراہ ہیں جنہوں نے جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا،اے این پی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے،حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑتے رہیں گے۔ ایمل ولی خان صوبہ بھر کے پختونوں کو سرخ جھنڈے تلے اکھٹا کرنے کے مشن پر ہیں، اے این پی پختونوں کے خون میں شامل ہے،پختونوں کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار حسین بابک نے پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی کو بکا خیل کیمپ کا دورہ کرنے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو دورہ کرنے سے روکنے سے کیا پیغام دیا جارہا ہے۔ ایک ایسی پارٹی کے صوبائی صدر جس نے دہشت گردی کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، انکو روکنا کئی سوالات جنم دیتی ہے۔ اے این پی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور پختونوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان صوبے کے کونے کونے کے دورہ پر ہیں اور پختونوں کو سرخ جھنڈے تلے سفر کرنے کا پیغام گھر گھر لے جارہا ہیں۔ انہوں نے ایمل ولی خان کے دورہ بنوں پر ضلع بھر کے تمام پختونوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتہائی جوش اور احترام سے ان کے دورہ بنوں کو کامیاب بنایا اور کئی سیاسی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی قیادت کو پختونوں سے جدا کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اے این پی پختونون کے خون میں شامل ہے اور دن بہ دن یہ جماعت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پختونوں، اتفاق اور اتحاد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور غاصبوں اور جابروں کو اتحاد سے شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان تقسیم پختونوں کو یکجا کرنے کیلئے نکلے ہیں اور پختون شانہ بشانہ ان کی قیادت میں اپنے ذاتی اختلاف پس پشت ڈالیں گے اور پختونوں کے عظیم تر مفاد میں سرخ جھنڈے تلے جمع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان تمام پختونوں کے حجروں اور گھروں پر لال جھنڈا لہرانے نکلے ہیں اور تمام پختون دل کھول کر آئندہ نسل کے روشن مستقبل اور استحصالی قوتون کو شکست دیں گے۔ اے این پی اپنی مہارت سے پختونوں کو متحد کرنے کے راستے میں تمام حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کرے گی