2019 ثمر بلور کی فتح امن دشمنوں کی شکست ہے،امیر حیدر خان ہوتی

ثمر بلور کی فتح امن دشمنوں کی شکست ہے،امیر حیدر خان ہوتی

ثمر بلور کی فتح امن دشمنوں کی شکست ہے،امیر حیدر خان ہوتی

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہارون بلور کو شہید کر کے ہمیں کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی گئی لیکن باچا خان کے سپاہی ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں، نشتر ہال پشاور میں شہید ہارون بلور اور 23دیگر شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میدان میں موجود ہیں اور جس قسم کے بھی حالات ہوں ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ نالائق،نا اہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو پیغام دینا چاہتے ہیں، کہ اے این پی کو انگریز سامراج سمیت آمر و ڈکٹیٹر ختم نہیں کر سکے تو سلیکٹڈ وزیر اعظم کیا ختم کرے گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں نتائج تبدیل کر کے ظالم حکمرانوں کو قوم پر مسلط کیا گیا جنہوں نے دنیا کا سب سے بڑا کشکول لے کر پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں مجروح کر دیا،انہوں نے کہا کہ پشاور کے شہریوں نے ثمر بلور کا کامیاب کر کے ووٹ کے ذریعے ہارون بلور کی شہادت کا بدلہ لے لیا ہے، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اے این پی کے کارکن نئے حوصلے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں،اور دشمن سے خوفزدہ ہونے کی بجائے مقابلے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ثمر بلور کی فتح ہی دشمنوں کی شکست ہے۔

شیئر کریں