2019 شانگلہ نوجوانوں کی پولیس بھرتی،اے این پی نے تحریک التواء جمع کرادی

شانگلہ نوجوانوں کی پولیس بھرتی،اے این پی نے تحریک التواء جمع کرادی

شانگلہ نوجوانوں کی پولیس بھرتی،اے این پی نے تحریک التواء جمع کرادی

پشاور (پ ر)پولیس فورس میں بھرتیوں کے حوالے سے حال ہی میں منعقدہ ٹیسٹ میں پاس کئے جانیوالے تمام افراد کو بھرتی کے حوالے سے این پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ایٹا کے تحت پولیس فورس میں بھرتیوں بارے منعقدہ ٹیسٹ میں شانگلہ کو صرف 70نشستیں دی گئی تھیں حالانکہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 150 تھی۔رکن صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے اضلاع کی طرح ضلع شانگلہ کا کوٹہ بھی بڑھا کر غریب لوگوں کو ان کا حق دیا جائے۔ تحریک التوا کے متن کے مطابق یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ تمام کامیاب امیدواران کو پولیس فورس میں بھرتی کی جائے تاکہ شانگلہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جاسکے

شیئر کریں