2019 October لاوا پک گیا ھے اور پھٹنے کو تیار ھے،عوام کا برداشت جواب دے گیا ہے،صدر الدین مروت

لاوا پک گیا ھے اور پھٹنے کو تیار ھے،عوام کا برداشت جواب دے گیا ہے،صدر الدین مروت

لاوا پک گیا ھے اور پھٹنے کو تیار ھے،عوام کا برداشت جواب دے گیا ہے،صدر الدین مروت

پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان صدرالدین مروت نے کہا ہے کہ موجودہ جعلی حکومت کے سیلیکٹڈ وزیراعظم کی ناکام پالیسیوں اور چھوٹی قومیتوں سے متعلق عوام دشمن رویہ آخر کار آئین کی خلاف ورزی کی صورت میں طشت از بام ھوگیا ھے،باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں نے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اعظم نے پختونخوا کے 500 ارب روپے بجلی رائلٹی دینے سے انکار کر دیا ھے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے خیبر پختونخوا میں وفاق کے حوالے سے ایک غلط تاثر جائیگا اور یہ کسی صورت ملک و قوم کے فائدے میں نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پختون خوا کے دھشت گردی کے مارے ھوئے عوام آج مہنگائی روپے کی گراوٹ، ڈالر کی اڑان، بے روزگاری اور ٹیکسوں کی بھر مار سے انتہائی اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایسے وقت میں صوبے کو واجب الادا رقم سے انکارصوبے اور وفاق کے درمیان دوریاں بڑھنے کا سبب بنے گا اور اس سے صوبے کی پسماندگی میں مزید اضافہ ہوتا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ عمران خان نے الیکشن سے پہلے عوام کی انکھوں میں دھول جھونکتے ھوئے غریب عوام اور خصوصا نوجوانوں کو جو سبز باغ دکھائے تھے اب باری باری ان سب پر یوٹرن لیا جارہاھے،عمران خان آج بھی حسب عادت صرف جھوٹی تقریروں اور اپوزیشن پر بے جا الزامات لگاکر عوام کو مصروف رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ملک میں جاری کرپشن، اقربا پروری اور معیشت کی ابتر صورتحال پر سلیکٹڈ اور اُن کے سلیکٹرز نے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ صدر الدین مروت نے کہا کہ تمام طبقات احتجاج پر ہیں نااھلوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے نالاں ھیں آخر عوام کب تک برداشت کرینگے۔ لاوا پک گیا ھے اور پھٹنے کو تیار ھے

شیئر کریں