نواب علی کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، رکن صوبائی اسمبلی

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان کولئی پالس نواب علی خان کے قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کرکے انہیں سخت ترین سزا دی جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں رکن صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ نواب علی خان کا تعلق تحصیل چکیسر سے تھا اور قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ، ڈسٹرک پولیس آفیسر کوہستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو جلد سے جلد عوام کے سامنے لاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ علاقہ میں امن و امان بارے لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔ فیصل زیب خان نے ان کے قتل کی تفتیش کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائے کیونکہ پہلے ان پر خودکشی کا الزام لگایا گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ خودکشی نہیں بلکہ بہیمانہ قتل تھا، اگر اسی طرح سرکاری نمائندوں کو ہدف کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو صوبے کے عوام یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ امن و امان کے بارے میں حکومتی دعوے صرف دعوے ہیں اور یہاں عوام کی جان و مال ابھی تک محفوظ نہیں