2019 October اسفندیار ولی خان کی ننگرہار افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسفندیار ولی خان کی ننگرہار افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسفندیار ولی خان کی ننگرہار افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ننگرہار افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بار انسانیت کے دشمنوں نے بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلایا ہے،اے این پی اس ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتی ہے کہ امن مذاکرات کے بغیر مسئلہ افغانستان کا کوئی حل نہیں ہے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ بلا تعطل امن مذاکرات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کیا جائے لیکن امن مذاکرات کے بحالی کے بعد افغان حکومت کو اس عمل سے باہر رکھنا ایسا ہوگا کہ دنیا کے طاقتور حلقے اس امن عمل کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پورا خطہ ایک نئی جنگ کی طرف جارہا ہے،اگر اس نازک وقت میں صورتحال کا صحیح ادراک نہ کیا گیا تو 2008کے بعد پاکستان کو جس طرح دہشت گردی کی آگ نے اپنے لپیٹ میں لیا تھا اس بار دہشتگردی کی لہر اُس سے بھی خطرناک صورت اختیار کریگا

شیئر کریں