2019 ڈی ای او کولئی پالس قتل، اے این پی نے تحریک التوا جمع کرادی

ڈی ای او کولئی پالس قتل، اے این پی نے تحریک التوا جمع کرادی

ڈی ای او کولئی پالس قتل، اے این پی نے تحریک التوا جمع کرادی

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی نے کوہستان کولئی پالس کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک کی جانب سے جمع کردہ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے طول و عرض میں محکمہ تعلیم کے ملازمین احتجاج پر ہیں اور شہید ڈی ای او کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے افسران اور تمام ملازمین کیساتھ ساتھ صوبے کے عوام میں تشویش بڑھتی جارہی ہے کیونکہ لوگ اپنے آپ کو غیرمحفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ دن دھاڑے ایک اعلیٰ افسر کا قتل، عوام کیلئے کیا پیغام ہے؟ حکومت کا سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیے بغیر عوامی اعتماد بحال نہیں ہوگا اور شہید نواب علی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لاکر انہیں قرار واقعی سزاد ی جائے۔ اس تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ورثاء کیلئے مالی امداد اور شہید نواب علی کو شہداء پیکج میں شامل کیا جائے۔ کئی دن گزرنے کے باوجود تاحال گرفتاری میں پیش رفت نہ ہونا شکوک و شبہات میں اضافہ کررہا ہے کہ اس واقعے میں کوئی بااثر لوگ ملوث ہیں۔ حکومت کو مصلحت کی بجائے ظالم قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے جنگی اور ہنگامی بنیادوں پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھانا ہوں گے

شیئر کریں