پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوابی کے 5رہنماوں محمد اسلام خان،غلام حسن،انجینئر امجد علی،فیصل خان اور پیرمحمد خان کو شوکاز نوٹسسز جاری کردیے ہیں،جاری کیے گئے شوکاز نوٹسسز میں تمام رہنماوں سے کہا گیا ہے کہ ایک عرصے سے آپ پارٹی کے اندر گروپ بندی کو فروغ دینے،پارٹی تنظیموں سے بغاوت کرنے،کارکنوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں،اس پاداش میں آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ آپ کیوں پارٹی کے اندر گروپ بندی کو فروغ دینے،پارٹی تنظیموں سے بغاوت کرنے،کارکنوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں؟جاری کیے گئے شوکاز نوٹسسز میں تمام رہنماوں سے سات دن کے اندر اندر تحریری جواب بھی مانگا گیا ہے جبکہ مطمئن جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں تمام رہنماوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔