کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواکے صدر ایمل ولی خان نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے ملکر جدوجہد اپنائی جائیگی اور ملکی اداروں کو بطور انتقام اپوزیشن رہنماوں کے خلاف استعمال میں لانے کی مذمت کی گئی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر رکن مرکزی کمیٹی عبدالمالک پانیزئی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑعبدالرب آغا جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ اراکین صوبائی اسمبلی واحد صدیقی اصغر خان ترین حاجی نواز خان صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ سابق ایم پی اے مولوی سرور ندیم عین اللہ شمس ضلع کوئٹہ کے امیر مولوی عبدالرحمان اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور ہوا اور موجودہ ناہل حکمرانوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد اپنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا بعد ازاں مولانا عبدالواسع نے دونوں جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا