2019 November حنیف جدون پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،اُن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،ایمل ولی خان

حنیف جدون پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،اُن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،ایمل ولی خان

حنیف جدون پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،اُن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،ایمل ولی خان

پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سابق ناظم تحصیل ٹوپی صوابی اور اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف خان جدون کی آٹھویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ حنیف جدون پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،اُن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،حنیف جدون کا شمار پارٹی کے اُن شہدا ء میں ہوتا ہے جنہوں نے دہشتگردوں کو شکست دینے اور پختون سرزمین پر امن کی قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔سوات میں پارٹی کے سابق صوبائی صدر افضل خان لالا کی قبر پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی شہداء کی پارٹی ہے،ہمیں اپنے شہداء اور کردار پر فخر ہے،اے این پی اُسی تحریک کا تسلسل ہے جس نے برصغیر پاک و ہند کی آزادی کیلئے نہ صرف جانی قربانیاں دی ہیں بلکہ خدائی خدمتگار تحریک سے وابستہ سیاسی کارکنان نے عشروں پر محیط جیلیں کاٹی ہیں،پاکستان بننے کے بعد پھر نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں اس جماعت سے وابستہ سیاسی کارکنان نے نہ صرف جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں بلکہ جب اس مٹی پر دہشت گردی جیسے عفریت کا آنا ہوا تو اسی تحریک کے سیاسی کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ایمل ولی خان نے کہا کہ آج اُس حنیف خان جدون کی آٹھویں برسی منائی جارہی ہے جس کو صوابی میں ایک بم دھماکے کے ذریعے شہید کردیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ اے این پی پختون سرزمین پر امن کی خاطر قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی لیکن امن دشمنوں اور پختون دشمن قوتوں کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں شہید حنیف جدون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی۔حنیف جدون کا شمار پارٹی کے اُن شہداء میں ہوتا ہے جنہوں نے دہشت گردوں کو شکست دینے اور پختون سرزمین پر امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

شیئر کریں