2019 ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیر ترقی نا ممکن ہے،سردار حسین بابک

ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیر ترقی نا ممکن ہے،سردار حسین بابک

ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیر ترقی نا ممکن ہے،سردار حسین بابک

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ قبائلی انتخابات میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے لیکن قبائلی عوام با شعور ہیں اور وہ تبدیلی کے دھوکے میں نہیں آئین گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے105ضلع خیبر میں اے این پی کے امیدوار شاہ حسین شنواری کی انتخابی مہم کے دوران عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قبائلی عوا م انگریز کے کالے قانون کے تحت زندگیاں گزارتے رہے جس کی وجہ سے وہ بنیادی سہولیات سے محروم رہے، انہوں نے کہا کہ پہلی بار قبائلی اضلاع میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اے این پی بھرپور کامیابی حاصل کر کے قبائلی عوام کی تقدیر بدلے گی،سردار حسین بابک نے کہا کہ دہشت گردی نے اس خطے کو بہت نقصان پہنچایا جس کا منفی اثر قبائلی عوام پر پڑا اور قیام امن کی جدوجہد کے دوران انہوں نے اپنے گھر بار اور کاروبار کی قربانی دی، انہوں نے کہا کہ آج بھی قبائلی عوام اپنی تباہ شدہ ذاتی املاک سے محروم ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومت ان کی آباد کاری میں سنجیدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈ تک بلاک ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر لحاظ سے ملک کو نقصان پہنچایا،پختونوں کی تجارت اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، افغانستان کے ساتھ تجارت کا حجم ختم ہونے کو ہے،سلیکٹڈ وزیر اعظم صرف اس لئے تجارتی راستے نہیں کھولنا چاہتا تا کہ پختونوں کو فائدہ نہ ہو،انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری انتخابات کیلئے استعمال کی جا رہی ہے لیکن قبائلی اضلاع میں آج بھی اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال نہیں کی جا رہی جو موجودہ ترقی یافتہ دور میں قبائلیوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔

شیئر کریں