2019 ایم پی اے نثار مومند کی شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے کی مذمت

ایم پی اے نثار مومند کی شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے کی مذمت

ایم پی اے نثار مومند کی شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے کی مذمت

پشاور( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثارمومند نے ضلع باجوڑ کے رہنما اور سابق امیدوار شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عوامی نیشنل پارٹی کو ہدف بنایا جارہا ہے۔یہ پہلی دفعہ نہیں کہ شیخ جہانزادہ سمیت نئے اضلاع کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، انتظامیہ کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے سیاسی رہنمائوں کو مکمل سیکیورٹی دینی ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اپنی قیادت کے احکامات کے مطابق عدم تشدد پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں لیکن ہماری تحریک قربانیوں کی تحریک ہے اور ہم ظلم کو ظلم کہنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے عدم تشدد کی راہ پر چلتے ہوئے بڑے بڑے برج گرائے ہیں۔ فاٹا انضمام کے بعد کے حالات جوں کے توں رہنا تشویشناک ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت نئے اضلاع کو بھی توجہ دے کر انہیں ہر لحاظ سے دیگر اضلاع کے برابر لانے کیلئے زبانی جمع خرچ سے آگے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی اپنائیت کا احساس ہو۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اورمطالبہ کیا کہ زخمیوں کی علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

شیئر کریں