پشاور (پ۔ر) اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے ضلع پشاور کے پارٹی رکن ملک مغل کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ مذکورہ کارکن کی صوبائی عہدیدار اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا الفاظ، بے جا الزامات اورسوشل میڈیا پر ذاتی حملہ کرکے پارٹی کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے پاداش میں ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے لہٰذ وہ اب پارٹی کے رکن نہیں رہے اور نہ ہی ان کا پارٹی سے کوئی تعلق ہے۔ پارٹی کارکنان کے لئے متعلقہ فورم موجود ہوتے ہیں اور وہ اپنے تحفظات سے پارٹی کو انہی فورم کے ذریعے آگاہ کرسکتے ہیں۔

ملک مغل کی رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جاتا ہے۔