2019 ضلع شانگلہ کے حاجی سیدفرین خان اور سدیدالرحمان کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم

ضلع شانگلہ کے حاجی سیدفرین خان اور سدیدالرحمان کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم

ضلع شانگلہ کے حاجی سیدفرین خان اور سدیدالرحمان کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم

پشاور (جنرل رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ضلع شانگلہ کے حاجی سید فرین خان اور سدیدالرحمان کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شانگلہ سے حاجی سیدفرین خان اور سدیدالرحمان عرصہ دراز سے پارٹی فیصلوں سے بغاوت، گروپ بندی پیدا کرنے، کارکنوں کو ورغلانے ، گمراہ کرنے اور پارٹی پالیسی کے خلاف سرگرم عمل تھے۔ صوبائی صدر، صوبائی و مرکزی عہدیداران کی جانب سے بار بار رابطہ کیا گیا، پارٹی فیصلوں اور پالیسی پر عمل پیرا ہونے پر قانع کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن ان دونوں میں اصلاح کی گنجائش موجود نہیں تھی۔ اعلامیے کے مطابق صوبائی صدر نے دونوں اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کا اب عوامی نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔

شیئر کریں