پشاور ( پ ر ) قوم پرست رہنما ،سابق ایم پی اے اور سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی سلیم خان ایڈوکیٹ نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس سلسلے میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کی قیادت میں جرگہ نے صوابی کا دورہ کیا اور سلیم خان ایڈوکیٹ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، جرگہ میں سینئر رہنما عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور خورشید خٹک سمیت ضلع صوابی کے ناظم زاہد خان،نو نتخب سینئر نائب صدر نوابزادہ ،اسلام خان اور دیگر رہنما بھی شامل تھے، صوابی پہنچنے پر پارٹی رہنماؤں کا پر تپاک استقبال کیا گیا جبکہ بعد ازاں سلیم خان ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کر کے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،تاہم باقاعدہ شمولیت پارٹی قائد اسفندیار ولی خان کے عنقریب دورہ صوابی کے موقع پر ایک جلسہ عام میں کی جائے گی، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے سلیم خان ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پارٹی میں واپس شمولیت پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے اس حوالے سے کوششیں کرنے والے ساتھیوں کا بھی دلی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سلیم خان کی پارٹی میں شمولیت سے صوابی میں اے این پی مزید فعال ہو گی، سلیم خان ایڈوکیٹ نے پارٹی قائدین کے جرگہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور فعالیت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔