2019 July بی آر ٹی پر حکومتی خاموشی سے معاملہ سرد خانے کی نذر نہیں ہو سکتا، سردار حسین بابک

بی آر ٹی پر حکومتی خاموشی سے معاملہ سرد خانے کی نذر نہیں ہو سکتا، سردار حسین بابک

بی آر ٹی پر حکومتی خاموشی سے معاملہ سرد خانے کی نذر نہیں ہو سکتا، سردار حسین بابک

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ حکومت بی آر ٹی پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے لیکن کرپشن سکینڈل کو سردخانے کی نذر نہیں ہونے دیں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے لئے بی آر ٹی منصوبہ گلے کی ہڈی بن گیا ہے اور جس بڑے پیمانے پر اس میں کرپشن کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، صوبائی حکومت کی انسپیکشن ٹیم اور ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کی رپورٹ کے بعد نیب کی خاموشی بلا جواز ہے، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈال جائے، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے پانچ بار تاریخیں تبدیل کی گئیں لیکن تاحال اس کی تکمیل کے آثار دکھائی نہیں دے رہے جبکہ تکمیل سے قبل منصوبہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ واحد منصوبہ ہے جو دنیا بھر میں میگا کرپشن سکینڈل کے نام سے جانا جاتا ہے، منصوبے پر اب تک 117ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں، تاہم نیب کو اس تاخیری منصوبے کے حوالے سے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی، سردار حسین بابک نے کہا کہ منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن اور کمیشن،ناقص میٹیریل کے استعمال،غیر ضروری طوالت اور بار بار ڈیزائن میں تبدیلیوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا،پشاور کی تجارت ختم ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ٹریفک کا اژدہام کم ہونے کی بجائے بڑھتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ احتساب کے دعویداروں نے صوبے کے وسائل اپنی کمیشن کی نذر کر دئے اور شہریوں کو نہ ختم ہونے والے عذاب میں مبتلا کر دیا، سردار بابک نے کہا کہ احتسابی ادارے حرکت میں آئیں اور بی آر ٹی میں لوٹ مار کرنے والوں کو گرفت میں لائیں۔

تبصرہ کیجئے
شیئر کریں