پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی نے کل بروز ہفتہ 20جولائی کو ہونے والے قبائلی اضلاع انتخابات کیلئے باچا خان مرکز پشاور میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور مختیار خان یوسفزئی تمام دن پولنگ سٹیشنوں پر موجود پارٹی امیدواروں و کارکنوں کو ہدایات دینے و شکایات کی وصولی کیلئے باچا خان مرکز کے کنٹرول روم میں موجود ہونگے۔شکایات کی صورت میں باچا خان مرکز پشاور اور دونوں پارٹی رہنماؤں کے ذاتی نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔