پشاور (پ ر) اپوزیشن جمعتوں کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک، مختیار خان یوسفزئی، جمیعت علمائے اسلام کے آصف اقبال داؤد زئی، راشد محمود مسلم لیگ ن،نیشنل پارٹی کے مختار باچہ، پروفیسر سرفراز اور قومی وطن پارٹی کے طارق خان نے شرکت کی، اجلاس میں 25جولائی کے یوم سیاہ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور یوم سیاہ کے جلسہ عام میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں،تاجر اور وکلاء برادری، صحافیوں ، سول سوسائٹی اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی شرکت یقینی بنانے پر زور دیا گیا، کمیٹی نے چیمبر آف کامرس کو بھی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے صوبے کے تمام امن و جمہوریت پسندوں اور ترقی پسند افراد سے اپیل کی کہ وہ یوم سیاہ کے موقع پر جلسہ عام میں شرکت کر کے عوام دشمن حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دیں۔