2019 اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پراپنی ذمہ داریاں پوری کرے،اسفندیار ولی خان

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پراپنی ذمہ داریاں پوری کرے،اسفندیار ولی خان

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پراپنی ذمہ داریاں پوری کرے،اسفندیار ولی خان

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔کشمیر پر جاری موجودہ صورتحال پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا شروع دن سے اصولی موقف رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ،سلامتی کونسل کی قررادادوں کا ضامن ہے لہذا ان قراردادوں کو عملی جامہ پہنانا انکی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اقوام متحدہ کے قراردادوں پر روح کے مطابق عمل کریں اورحال ہی میں جو اقدامات اٹھائے ہیں انکو واپس لیں،حق خودرادیت ہر قوم کا بنیادی حق ہے اور کشمیریوں کو بھی اس حق سے ہرگز محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ میں تمام ملکی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تنظیموں،قوموں کی حق خودرادیت پر یقین رکھنے والوں قوتوں سمیت اقوام متحدہ و سلامتی کونسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مودی سرکار پر دباو ڈالیں کہ وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے۔،انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا خطہ اور دنیا بھر کے تمام ممالک امن،ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، خطے کے تمام ممالک کا فرض بنتا ہے کہ وہ اچھے ہمسایوں کی حیثیت سے رہیں جنگیں جب بھی ہوئیں یہ اپنے ساتھ خونریزی لائیں اور اپنے پیچھے تباہی اور بربادی کی داستانیں چھوڑ کر گئیں، اس لئے ضروری ہے کہ جنگ کی بجائے امن اور افراتفری کی بجائے ترقی کے لئے کام کیا جائے۔

شیئر کریں