2019 ہارون بلور کو پنجابیوں کے درمیان اقتدار کی جنگ کا ایندھن بنایا گیا،حاجی غلام احمد بلور

ہارون بلور کو پنجابیوں کے درمیان اقتدار کی جنگ کا ایندھن بنایا گیا،حاجی غلام احمد بلور

ہارون بلور کو پنجابیوں کے درمیان اقتدار کی جنگ کا ایندھن بنایا گیا،حاجی غلام احمد بلور

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ہارون بلور شہید کو پنجابیوں کی لڑائی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے، تخت اسلام آئباد کی جنگ آرمی چیف، نواز شریف اور ثاقب نثار کے درمیان تھی لیکن پختونوں کو اس آگ کا ایندھن بنایا گیا جس میں ہارون بلور سمیت 23بے گناہ بھی شامل تھے، انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ پختون سرزمین کا باسی اور گھرانے سے تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہال پشاور میں شہید ہارون بلور کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حاجی غام احمد بلور نے ہارون بلور اور اس کے ساتھ شہید 23دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ مجھے میرا قصور بتائے میرے گھر کو ہمیشہ کیاں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ ہارون بلور نڈر سیاسی کارکن تھا اور یہی بات دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہی تھی، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے پنجابیوں کی لڑائی میں پختونوں کو نشانہ بنایا گیا، لاڈلے کی فرمائش پر اسٹیبلشمنٹ نے پختون قیادت کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا، لیکن اسی سلیکٹڈ وزیر اعظم نے قوم کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اے این پی کے ووٹ چوری کر پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈالے گئے،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ دنیا کے ہر ملک میں موجود ہے لیکن یہ سب کسی اور ملک میں نہیں ہوتا، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ لاڈلے کی پشت پر موجود قوتیں چند سال بعد ریٹائر ہو جائیں گے لیکن سیاستدانوں نے اسی ملک میں رہنا ہے لہٰذا اسٹیبلشمنٹ سلیکٹڈ حکومت کی پشت پناہی نہ کرے، انہوں نے کہا کہ غلط شخص کو اقتدار حوالے کر نے سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،حاجی غلام احمد بلور نے تمام سیاسی قائدین سے کہا کہ وہ مشترکہ طور پر نکلیں اور ملک کو مسلط حکمرانوں سے نجات دلائیں۔

شیئر کریں