2019 حکومتی مذاکراتی ٹیم سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے،امیرحیدرخان ہوتی

حکومتی مذاکراتی ٹیم سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے،امیرحیدرخان ہوتی

حکومتی مذاکراتی ٹیم سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے،امیرحیدرخان ہوتی

مردان (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹیکے مرکزی سینئر نائب صدرامیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے،چوہدری برادران کے بیک ڈور چینل کے ذریعے مذاکرات کی اہمیت زیادہ ہے، سیاسی مسائل سیاسی انداز میں حل ہونے چاہئے،ڈیڈلاک سے صرف حکومت کو نقصان نہیں بلکہ سسٹم کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ مردان میں پارٹی کی ضلعی صدر حاجی لطیف الرحمان کی ماربل فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی نے مولانا صاحب کو پہلے ہی بتادیاتھاکہ ان کی پارٹی کی آزادی مارچ میں شرکت 31اکتوبر تک محدود ہوگی، ان کاکہنا تھاکہ رہبرکمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی حاصل ہے اور وہ جوبھی فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عمل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تلخ سیاسی ماحول میں منظم آزادی مارچ نے نئی سیاسی روایت قائم کی ہے، پی ٹی آئی کے دھرنے میں سول نافرمانی کے اعلانات ہوئے، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے ہوئے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں معاہدے کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے،کارکن صفائی تک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اگر پہلے دن سے معاملات خراب نہ کرتی تو آج اسے یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خان کہتے کچھ او رکرتے کچھ اور ہیں۔ قول وفعل میں تضاد اورحکومتی رویہ سے مایوسی پھیل گئی ہے ،دھاندلی کے خلاف انتخابی کمیٹی کا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ٹی او آرز تک نہیں بنے۔ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہاکہ حکومت بردباری کا ثبوت دیں، سیاسی مسائل ضد اور زور سے حل نہیں کئے جاتے حکومت کی مذکراتی ٹیم سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے یہی وجہ ہے کہ چوہدری برادران کو میدان میں اتار اگیاہے اوربیک ڈور چینل سے معاملات کے حل کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی معاملات سیاسی طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو حکومت سمیت سسٹم کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

شیئر کریں