پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار حسین بابک نے اپو زیشن جماعتوں کے تمام ممبران کو کل بروز جمعرات صو بائی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ایک اہم اجلاس کے سلسلے میں طلب کیاہے اور انہیں درخواست کی ہے کہ وہ بر وقت اجلاس میں پہنچنے کی کوشش کر یں ۔ اجلاس میں آج سی ایم ہائوس کے سامنے احتجاج پر بحث کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بحث کی جائیگی۔انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکو مت ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کے وسائل کو برابری اور ضر ورت کی بنیاد پر تقسیم بنانے کو عملی بنائے اور صوبے کے پسماندہ علاقو ں کو ترقی کے عمل میں شامل کریں تاکہ ان کی محر میو ں کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت اپوزیشن کے علاقو ں کو دیوار سے لگانے سے گریز کرے۔ صوبے کے وسائل پر صوبے کے تمام عوام کا یکساں حق ہے،حکومت اپنو ں کو نوازنے اور نا انصافی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم سے اجتناب کر ے۔ این ایف سی ایوارڈ اور مرکزی حکو مت کے ذمے صوبے کے واجبات کے حصول کیلئے تماشائی کی بجائے اپنا کردار ادا کرے۔ سردارحسین بابک کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں قانو ن سازی کا جاری طریقہ کا ر انتہائی نامناسب اور پارلیمانی اصولو ں کے خلاف ہے،صو بے میں امن وامان کی بگڑی ہوئی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے