2019 February 2019 غیر منتخب لوگ ملک میں صدارتی نظام کی راہ ہموار کرنے کیلئے منظم سازش میں مصروف ہیں،سردار حسین بابک

غیر منتخب لوگ ملک میں صدارتی نظام کی راہ ہموار کرنے کیلئے منظم سازش میں مصروف ہیں،سردار حسین بابک

غیر منتخب لوگ ملک میں صدارتی نظام کی راہ ہموار کرنے کیلئے منظم سازش میں مصروف ہیں،سردار حسین بابک

پشاور ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوابئی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے ، غیر منتخب لوگ پارلیمنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی منظم سازش میں مصروف ہیں جس کے خلاف اے این پی بھرپور مزاحمت کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں تحصیل مندنڑ کی تنظیم سازی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،بونیر کے ضلعی صدر محمد کریم بابک اور دیگر رہنماؤں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ،سردار حسین بابک نے نو منتخب تنظیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں وارڈ کی سطح سے مرکز تک تنظیم سازی کا عمل جمہوری اندز میں پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے،انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے حتی الوسع کوششیں جاری ہیں،سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار تک پہنچنے والے غیر منتخب لوگ ملک میں صدارتی نظام کی راہ ہموار کرنے کیلئے منظم سازش میں مصروف ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی ایسی کسی بھی سازش کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے غافل حکمران اپوزیشن رہنماؤں کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہیں اور انہیں راستے سے ہٹانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے ، سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ اے این پی کا مؤقف اس حوالے سے واضح ہے کہ احتسابی اداروں سمیت ملک کے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے اور نیب حکومت کے دباؤ میں آئے بغیر احتساب کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنائے،انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء بی آر ٹی پشاور ، بلین سونامی ٹری، مالم جبہ اراضی سمیت کئی بڑے سکینڈلز میں ملوث ہیں ، اور اے این پی اقتدار میں آ کر ان پر ہاتھ ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل لوٹنے والے کسی صورت معافی کے قابل نہیں،خیبر پختونخوا کے ایک افسر کی گرفتاری بارے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ  صوبائی وزراء ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتری پر سیخ پا ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ قیمتی نوادرات کی چوری میں بڑی مچھلیاں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ نیب جلد از جلد اصل محرکات قوم کے سامنے لائے ، انہوں نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے خلاف نہیں تاہم وزیر اعظم کو سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پختونوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے معاملہ کو اٹھانا چاہئے تھا۔

 

شیئر کریں