پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن نے ہری پور،ایبٹ آباد مانسہرہ اور تورغر کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ، اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین سردار حسین بابک باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کی مشاورت سے اضلاع کیلئے انتخابی شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ، شیڈول کے مطابق ضلع ہری پور میں انتخابی عمل 12مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا جبکہ اس کیلئے درخواستیں 8اور9مارچ کو جمع کرائی جا سکتی ہیں،امیدوار اپنی درخواستیں10مارچ تک واپس لے سکتے ہیں، اسی طرح ایبٹ آباد میں الیکشن 25مارچ کو ہو گا اور امیدوار اپنی درخواستیں21اور22مارچ کو جمع کرا سکیں گے،درخواستیں23مارچ تک واپس لی جا سکتی ہیں،مانسہرہ سے ضلعی انتخاب کیلئے درخواستیں 9اور10مارچ کو جمع کرائی جائیں گی جبکہ درخواستیں 11مارچ کو واپس لی جاسکتی ہیں ، مانسہرہ میں انتخابی میدان 13مارچ کو لگے گا۔تورغر میں الیکشن 17مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے درخواستیں13اور14مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی اور امیدوار اپنی درخواستیں15مارچ کو واپس لے سکیں گے۔