پشاور ( پ ر ) عوامی نیشن پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن نے مزید چار اضلاع کیلئے ضلعی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس باچا خان مرکز میں صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک کی زرصدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ممبران جاوید خان یوسفزئی،خورشید خٹک اور ارم فاطمہ بھی موجود تھے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کی تمام الیکشن کمیٹیوں کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر الیکشن کمیٹیوں کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام اضلاع کی مشاورت سے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا، جس کے مطابق ضلع بونیر کے الیکشن کیلئے 24فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 21اور22فروری تک اپنی درخواستیں جمع کر ا سکیں گے جبکہ 23فروری کو درخواستیں واپس لی جا سکتی ہیں 24فروری کو باچا خان مرکز بونیر میں انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا،اسی طرح ملاکنڈ کیلئے 21اور22فروری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں 23فروری درخواستوں کی واپسی جبکہ حجرہ علی محمد خان بالمقابل پی ایس او پمپ ملاکنڈمیں الیکشن کیلئے25فروری کی تاریخ طے کی گئی ہے،سوات میں انتخابی 5مارچ کو ودودیہ ہال سیدوشریف سوات میں ہو گاجس کیلئے درخواستیں یکم اور دو مارچ تک جمع کرائی جائیں گی ، درخواستوں کی واپسی کیلئے3مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی، ضلع شانگلہ میں الیکشن 7مارچ کو ہو گا،جس کیلئے3اور4مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جائیں گی، درخواستیں5مارچ تک واپس لی جا سکتی ہیں،اس موقع پر سردار حسین بابک نے کہا کہ تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے اور مقررہ وقت میں ہدف مکمل کرنے کیلئے حتی اوسع کوششیں جاری ہیں۔