پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی خواتین عہدیداروں کا اجلاس منگل کے روز باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوا جس میں فخر افغان باچاخان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی تقاریب کے حوالے سے نوشہرہ میں منعقدہ بڑے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کی صدارت صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب نے کی جبکہ صوبہ بھر سے خواتین عہدیداروں نے تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں اور انہیں ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔20جنوری کو نوشہرہ میں منعقدہ جلسہ عام کیلئے بنائی گئی فنانس کمیٹی میں رضیہ سلطانہ،مہرین کامران اور منورسلطانہ کو ذمہ داریاں دی گئیں جبکہ جھنڈوں اور دیگر انتظامات کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں زیبا آفریدی ،شبینہ اور روزینہ خان شامل ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اس بڑے جلسہ عام کیلئے خواتین کی جانب سے بنائی گئی استقبالیہ کمیٹی میں شازیہ مروت، ارم فاطمہ، شازیہ اورنگزیب ،شاہین ضمیر اور رضیہ سلطانہ کو ذمہ داریاں دی گئیں۔ اجلاس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اپنے اکابرین کی برسی تقاریب میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جائیگا جبکہ تاریخی طور پر اس قومی تحریک میں خواتین بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔