دکی(نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں باچاخان مراکز امن ترقی خوشحالی برداشت تحمل کا پیغام دیتی ہے، باچاخان مراکز سے اتفاق واتحاد کی اواز پھیلا کر وطن کو انتہا پسندانہ دہشت گردانہ رجحانات سے پاک، برداشت تحمل علم وہنر کا پرچار پشتون ولی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریینگے،ایک صدی پر محیط جدوجہد عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں نہ صرف زندہ وجاوید ہے بلکہ ان اہداف کی حصول کی طرف رواں دواں ہے جن کی نشاندہی اکابرین بہت پہلے کرچکے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی محروم قومیتوں کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت کی حیثیت سے ہر فورم پر عوام کی اواز بن کر اپنی ذمہ داریوں کا پاس رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دکی کے زیر اہتمام باچاخان مرکز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر باچاخان مرکز دکی کا افتتاح کیا گیا اور پارٹی پرچم لہرایاگیا اس سے پہلے صوبائی قائدین کا دکی پہنچنے پر تپاک استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں انہیں باچاخان مرکز پہنچایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئیصوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارے اکابرین کی ایک صدی پر محیط جدوجہد آج بھی جاری ہے خدائی خدمتگار تحریک سے شروع کردہ جہدوجہد نیشنل عوامی پارٹی نیشن،ل ڈیموکریٹک پارٹی اور موجودہ عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں وطن سے شر فساد کے خاتمے امن محبت رواداری تحمل برداشت کے فروغ کیلئے ہر ممکن جدوجہد کو اولین ترجیح دے گی اور اس راستے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔مقررین نے کہا کہ پشتونوں کو اللہ تعالٰی نے بے شمار نعمتیں عطا کی ہے لیکن حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم آج بھی دو وقت کی روٹی کے لیے دیارغیر میں گزربسر کیلئے سرگردان ہیں، مقررین نے کہا کہ پشتونوں کی قومی اجتماعی معاشی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بعد ازاں صوبائی قائدین اور کارکنوں کے اعزاز میں انور ناصر نے ظہرانہ دیا درین اثناء باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان کے مطابق آج صبح 10 بجے لورالائی کے مرحوم صدر بسم اللہ خان لونی کی یاد میں ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس سے پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے