چارسدہ (پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے بی آر ٹی کی تحقیقات روکنے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج اپنی کرپشن اور اقرباء پروری چھپانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں،سپریم کورٹ کی پشت پر پناہ لینے والے حکمران یاد رکھیں کہ بی آر ٹی کرپشن کا وہ سفید ہاتھی ہے جو آخری وقت تک عمران اینڈ کمپنی کا پیچھا نہیں چھوڑی گی۔چارسدہ میں تحصیل چارسدہ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اپنے ہی قائم کردہ احتساب کمیشن کی تحلیل سے لیکر بی آر ٹی کی تحقیقات سے فرار تک صاف چلی،شفاف چلی کی حقیقت روز بروز عوام پر عیاں ہورہی ہے،یہی وجہ ہے کہ آج اُس ایف آئی اے کی تحقیقات سے بھی تبدیلی سرکار ڈر رہی ہے جس کے سابق ڈی جی نے سیاسی مداخلت کی وجہ سے استعفیٰ دیا اور نیا ڈی جی کرپشن کے بے تاج بادشاہ سیلکٹڈ کا فیورٹ ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں کہ سپریم کورٹ کے پیچھے بھی بی آر ٹی میں پختونوں کے وسائل لوٹنے والوں کو پناہ نہیں ملی گی،بی آر ٹی وہ سفید ہاتھی ہے جو آخری وقت تک کپتان اینڈ کمپنی کا پیچھا نہیں چھوڑی گی۔اے این پی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ سیلکٹڈ کی حکومت میں آئے روز میڈیا ہاوسسز پر حملے ہورہے ہیں لیکن سیلکٹڈ اپنی منہ سے اُف تک بھی نہیں نکال رہے،روزنامہ ڈان پر حملہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے،ہم اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔میڈیا ہاوسسز پر حملوں کے حوالے سے ریاست کا بیانیہ اب واضح ہونا چاہیے کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں،انہوں نے کہا میڈیا ہاوسسز پر حملہ کرنے والوں یا حملہ آوروں کو بھجنے والوں کو واضح ہونا چاہیے کہ اس طرح کہ بزدلانہ حرکتوں سے وہ صحافت کو دبا نہیں سکتے۔ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ وہ سلیکٹرز سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے سیلکٹڈ سے مطمئن ہیں؟کرسی پر بیٹھے ہوئے حکمرانوں کو پتہ بھی نہیں کہ کل ان کی حکومت ہوگی یا نہیں۔،ملک میں اس وقت بے یقینی کی صورتحال ہے،کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں ہورہا کہ کل کیا ہونے جارہا ہے۔اپنے سلیکٹرز کیلئے بھی سلیکٹڈ ایک نوٹیفکیشن تک صحیح طریقے سے جاری نہ کرسکے،موجودہ وقت میں معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا،ادارے مفلوج ہوچکے اور اداروں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس موقع پر تحصیل چارسدہ کے صدر تیمور خان خٹک نے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو صوبے کے مختلف اضلاع کے کامیاب دوروں پر شیلڈ بھی پیش کیا اور تقریب سے ضلعی صدر ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی،جنرل سیکرٹری فاروق خان شیخو،تحصیل چارسدہ کے صدر تیمور خٹک اور تحصیل کے جنرل سیکرٹری شہزاد الدین نے بھی خطاب کیا۔