پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں بلین ٹری سونامی میں کرپشن اور گھپلوں سے متعلق سوال پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور خوشدل خان سمیت شگفتہ ملک بھی موجود تھیں ، اس موقع پر حکومت کے گزشتہ دور حکومت میں بلین ٹری سونامی مہم کے دوران ہونے والی خرد برد کی نشاندہی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس پر مزید تحقیقات کیلئے آئندہ اجلاسوں میں غور کیا جائے گا،سردار حسین بابک نے اس موقع پرکہاکہ جن اضلاع میں لوگوں کو بلین سونامی ٹری میں خرد برد اور دیگر مسائل کے حوالے سے شکایات ہیں وہ اس خصوصی کمیٹی سے رجوع کر کے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔