2019 سادگی کے دعویدار کی رہائشگاہ پر215سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں،زاہد خان

سادگی کے دعویدار کی رہائشگاہ پر215سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں،زاہد خان

سادگی کے دعویدار کی رہائشگاہ پر215سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں،زاہد خان

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو فرشتہ سمجھنے والے اداروں نے قوم پر عذاب مسلط کر رکھا ہے، سادگی پر لیکچر دینے والا شخص پہلے اپنے گریبان میں جھانکے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں 215سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں اور ایسا شخص لوگوں کو سادگی کا درس دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال ملک کے کسی کونے میں محفوظ نہیں ہے جبکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی رہائشگاہ سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کے حصار میں ہے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے امریکہ میں کشمیر کا سودا کیا اور آج قوم کے سامنے جھوٹ بولا جا رہا ہے، زاہد خان نے کہا کہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری عمران خان اور اس سے توسیع مانگنے والوں پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے اداروں سے سوال کیا کہ انہوں نے عمران خان کو کس بنیاد پر فرشتہ سمجھ کر قوم پر عذاب کی صورت میں مسلط کیا،زاہد خان نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعطم ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر کشمیریوں کا ساتھ دینے کی باتیں ہو رہی ہیں جبکہ کشمیریوں کاساتھ دینے کا مطلب ہے کہ آپ بھارت پر چڑھائی کر دیں جو آپ کر نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ جو حربے اس وقت حکومت استعمال کر رہی ہے، اس میں ادارے بھی شریک ہیں۔ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، نقصان کی ذمہ داری عمران اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں