2019 August ضلع گجرات میں سوات کے رہائشی نوجوان کا قتل،اے این پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

ضلع گجرات میں سوات کے رہائشی نوجوان کا قتل،اے این پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

ضلع گجرات میں سوات کے رہائشی نوجوان کا قتل،اے این پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

پشاور( نیوزرپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب کے ضلع گجرات میں (اتروڑ) سوات کے ایک نوجوان مسکین زادہ کے قتل کے خلاف صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو بے رحمانہ طور پر چھریوں کے وار سے قتل کیا جاتا ہے جس میں قاتل بھی صاف نظر آرہے ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مقامی پولیس اور ہسپتال کا عملہ ملزمان کے ساتھ ملا ہوا ہے اور ایف آئی آر الٹا مقتول کے اوپر کاٹا گیا ہے۔ سوات کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور روزانہ اتروڑ کالام، بحرین، مدین، گبرال اور اوشو میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ نوٹس میں صوبائی حکومت سے فی الفور مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔

شیئر کریں